بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کشمیر والے پوچھ رہے ہیں کہاں ہے ورلڈ کپ؟، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مظفر آباد اور کشمیر والے پوچھ رہے ہیں کہ کہاں ہے وہ ورلڈ کپ؟ کشمیر کا مقدمہ ہار جانا ہی تمہارا ورلڈکپ تھا؟

مظفر آباد میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مظفر آباد کی محبت بار بار یہاں کھینچ کر لے آتی ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیر کو بھارت کی جھولی میں پھینک دیا ہے۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جانتے تھے کہ کشمیر کی بیٹی اگر کشمیر کا مقدمہ لے کر مظفرآباد پہنچ گئی تو اس کو منہ چھپانے کا موقع نہیں ملے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں جب اپنے والد سے ملنے جیل گئی تو انہوں نے مجھے بھی گرفتار کروایا۔

لیگی نائب صدر نے کہا کہ یہ کشمیر فروش جانتا تھا کہ کشمیر کی بیٹی مریم نواز اور کشمیر والے اکٹھا ہوگئے تو انہیں منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ مظفر آباد اور کشمیر والے پوچھ رہے ہیں کہ کہاں ہے وہ ورلڈ کپ؟ کشمیر کا مقدمہ ہار جانا ہی تمہارا ورلڈکپ تھا؟ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ تم عوام کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈال کر آئے ہو۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈالنے میں عمران خان کی مرضی شامل تھی، 2018 میں بربادی کا سفر شروع ہوا تھا، کیا آپ چاہتے ہیں وہ بربادی یہاں بھی آجائے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نے پاکستان میں پھر سر اٹھا لیا ہے، ملک میں 73 سال میں اتنی بربادی نہیں ہوئی جتنی 3 سال میں ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے الیکشن میں ان لوگوں نے ووٹ چوری کیا تھا، اگر الیکشن چوری ہوا تو ہم لوگ چپ نہیں بیٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں سارے سکون میں سوتے تھے، عمران خان نے روزے کی حالت میں عوام کو لائن میں لگایا تھا۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی صورت میں 3 سال سے عذاب مسلط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.