بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورو کپ کے فائنل کےلیے انگلینڈ کی فتح پر سوالات اٹھ گئے

یورو کپ کےفائنل کے لیے انگلینڈ کی فتح پر سوالات اٹھ گئے۔

برطانوی اخبار نے سوال اٹھایا کہ کیا یورو کپ فٹ بال سیمی فائنل میں انگلینڈ کو پنالٹی غلط ملی؟۔

میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا۔

اخبار نے لکھا کہ انگلینڈ شاید اس پنالٹی کا حق دار نہ تھا، جس پنالٹی کک پر انگلینڈ کا گول ہوا اس وقت ڈنمارک کے گول کیپر کے چہرے پر مسلسل لیزر لائٹ بھی پڑتی رہی۔

واضح رہے کہ یورو کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ڈنمارک کو 1-2 سے ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا۔

میچ کا فیصلہ اضافی وقت کے کھیل میں ہوا۔ انگلینڈ کا فیصلہ کن گول کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.