بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جیسی امید تھی ویسا پرفارم نہیں کرسکے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پہلے ون ڈے میں ہار کے بعد کہا ہے کہ جیسی امید کر رہے تھے ویسا پرفارم نہیں کرسکے۔

کارڈف میں انگلینڈ کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست کے بعد پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شروع میں انگلینڈ نے اچھی بولنگ کی اور ہمیں پارٹنرشپ کا موقع نہیں دیا۔

کارڈف کے صوفیہ گارڈن میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے دیا گیا 142 رنز کا ہدف ہوم ٹیم نے ایک وکٹ گنوا کر 22ویں اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

بابر اعظم نے کہا کہ انگلش ٹیم میں نئے پلیئرز کی آمد سے کسی خوش فہمی کا شکار نہیں ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ پلیئرز تو پہلے انگلینڈ سے کھیلے ہوئے تھے، ان کو دیکھا تھا، چند کھلاڑیوں کو کاؤنٹی میں دیکھا تھا۔

انھوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچ میں کم بیک کریں۔

ٹاس کے موقع پر جب بین اسٹوکس سے ان کھلاڑیوں کے بارے میں پوچا گیا تو وہ بمشکل ہی پورے نام بتاپائے اور ناموں کو یاد کرنے کی کوشش کرتے ہوئے مسکراتے رہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم انگلینڈ کو اب بھی ٹاپ ٹیم سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہر دن ایک جیسا نہیں ہوتا، آج اچھا دن نہیں تھا، امید ہے آئندہ بہتر کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.