آکسیجن پروڈیوسرز نے خبردار کیا ہے کہ ملک آکسیجن کی شدید قلت کی طرف جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صنعتوں کو آکسیجن فراہمی جاری رہی تو صحت کا شعبہ متاثر ہو سکتا ہے۔
آکسیجن پروڈیوسرز کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے رہے تو اسپتالوں کو آکسیجن کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حالات ایسے ہی رہے تو صورتِ حال بھارت کی طرح ہو سکتی ہے۔
آکسیجن پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی ملکی پیدوار کا زیادہ حصہ صحت کے شعبے کے لیے مختص ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہم اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت سے آکسیجن پیدا کر رہے ہیں۔
آکسیجن پروڈیوسرز نے مزید کہا ہے کہ آکسیجن پیدا کرنے کے لیے پلانٹس کو بلا تعطل بجلی کی ضرورت ہے۔
آکسیجن پروڈیوسرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام پلانٹس پوری صلاحیت سے آکسیجن پیدا کریں تو صحت کے شعبے کی ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.