ملک میں عالمگیر وبا کورونا وائرس کے کیسز آنے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیسز کی شرح 8 فیصدر رہی جس کے مطابق 5445 نئے کیسز اور 137 اموات رپورٹ ہوئیں۔
لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 11.3 فیصد، جبکہ مجموعی طور پر صوبہ پنجاب میں کیسز کی شرح تقریباً 8 فیصد ہے۔
بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔
کورونا وبا کے باعث اسپتالوں پر شدید دباؤ ہے، ملک بھر میں 519 وینٹی لیٹرز پر کورونا کے مریض زیر علاج ہیں۔
مردان میں 95، گوجرانوالا میں 88 وینٹی لیٹرز پر ہیں، ملتان میں 85، لاہور میں 82 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض جبکہ پشاور میں 72، نوشہرہ میں 68، سوات میں میں 65 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض ہیں۔
ملک میں کورونا وائرس کے مزید 133 افراد انتقال کرگئے، ایک دن میں مزید پانچ ہزار 445 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
Comments are closed.