مغربی ہوائیں چلنے کی وجہ سے آج سے ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں اس وقت گہرے بادل چھاگئے ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، شکر گڑھ و ظفروال میں بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے باعث آج سے 20 مار چ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بھی جمعہ سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
Comments are closed.