پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ملک امین اسلم نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے مجھ جیسے لوگوں کو حیران کر دیا اور دھچکا دیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو پارٹی کارکنوں نے قانون ہاتھ میں لیا، جہاں جہاں جلوس نکالے گئے ٹارگٹ فوجی تنصیبات تھیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ کو انکوائری کرانی چاہیے تھی، یہ ایجنڈا لے کر جو بھی چل رہے ہیں وہ پارٹی کے خیر خواہ نہیں۔
ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ میں اس ایجنڈے کے ساتھ پارٹی میں نہیں چل سکتا، مجھ پر کسی چیز کا دباؤ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ان واقعات سے اظہار لاتعلقی نہیں کرتے تو اس پارٹی کا ایجنڈا کوئی اور چلا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمران خان کے دور حکومت میں ملک امین اسلم موسمیاتی تبدیلی پر مشیر تھے۔
Comments are closed.