بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 26 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر بڑھ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے (19 سے 26 فروری) کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 کروڑ 19 لاکھ ڈالر اضافے سے 20 ارب 13 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 پیسے اضافے سے 157 روپے سولہ پیسے پر بند ہوئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6 کروڑ 97 لاکھ ڈالر بڑھ کر 12 ارب 97 کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 22 لاکھ ڈالر اضافے سے 7 ارب 15 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.