اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں 70 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔
مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 17 ستمبر تک 26 ارب 40 کروڑ ڈالر رہے۔
اس دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 47.92 کروڑ ڈالر کم ہوئے جس کے ساتھ اس کے ذخائر 19 ارب 54 کروڑ ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 22 کروڑ ڈالر کم ہوئے جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 17 ستمبر تک 6 ارب 85 کروڑ ڈالر رہے۔
Comments are closed.