منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

ملتان ٹیسٹ میں پاکستانی فاسٹ بولرز کوئی وکٹ نہ لے سکے

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے فتح کے ساتھ 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کر لی ہے۔

انگلینڈ کی جیت میں ان کے فاسٹ بولرز نے کلیدی کردار ادا کیا اور میچ میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن 2، مارک ووڈ اور اولی روبنسن ایک، ایک حاصل کر سکے تھے جبکہ پاکستان کے فاسٹ بولرز کوئی وکٹ نہیں لے سکے تھے۔

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

دوسری اننگز میں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے 14 اوورز کیے تھے مگر اس اننگز میں بھی کوئی وکٹ ان کا مقدر نہیں بنی تھی۔

ملتان ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انگلینڈ کے فاسٹ بولرز مارک ووڈ نے 4، جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

انگلش ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 17 دسمبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.