ملتان میں چند روز قبل بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر حسین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر سلیم گھر کے کچن میں آگ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
ایس ایس پی آپریشن ذیشان حیدر کے مطابق سخی سلطان میں گھر کے کچن میں مبینہ طور پر آگ لگنے سے ڈاکٹر سلیم جاں بحق ہوئے، ڈاکٹر سلیم کی موت حادثاتی ہے یا قتل کرکے آگ لگائی گئی اس معاملے پر ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر سلیم کے بھائی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سلیم گھر میں اکیلے تھے گھر میں دھماکے کی آواز سن کر اہل علاقہ نے ریسکیو کو اطلاع دی۔
Comments are closed.