بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملازمت نہ ملنے کی وجہ درخواست گزار کا فون نمبر

جب ایک ایمپلائر کے پاس ملازمین اپنی درخواستیں لے کر آتے ہیں تو انہیں ان کی صلاحیتوں اور کام کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ملازمت دی جاتی ہے یا مسترد کیا جاتا ہے۔ 

لیکن چین کی کمپنی کا منیجر اس وقت لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جب اس نے درخواست گزار کے فون نمبر میں ’بدقسمت‘ ہندسہ دیکھ کر اسے مسترد کیا۔ 

چین کی تعلیم سے متعلق کام کرنے والی کمپنی کے منیجر نے درخواست گزاروں کو صرف اس لیے مسترد کیا کیونکہ ان کے موبائل فون نمبرز کا پانچواں ہندسہ 5 تھا اور یہ منیجر 5 کے ہندسے کو اپنے لیے بدقسمتی سمجھتا تھا۔ 

یہی وجہ ہے کہ چینی صوبے شینزین میں موجود اس کمپنی نے منیجر نے ان درخواست گزاروں کو مسترد کیا، جبکہ ان کا یہ اقدام دنیا کی نظروں میں آنے کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

منیجر کے اس اقدام کے بعد چین میں ایک مرتبہ پھر توہم پرستی کو لے کر بحث چھڑ گئی، جہاں توہم پرستی اب بھی کئی لوگوں کی زندگی کا حصہ ہے۔ 

سوشل میڈیا پر کمپنی سے متعلق کہا جارہا ہے کہ یہ کمپنی ان لوگوں کو ملازمت نہیں دیتی جن کے فون نمبرز کا پانچواں ہندسہ 5 ہو۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.