بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت فوری الیکشن کی بات کرے تو بات کرنے کو تیار ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں فوری انتخابات ناگزیر ہیں، حکومت فوری الیکشن کی بات کرے تو بات کرنے کو تیار ہیں۔

بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت جلد آنی ہی آنی ہے، اس کے علاوہ کوئی اور حل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کا آئین میں ذکر نہیں، ایسا ہوا تو یہ سیدھا سیدھا مارشل لاء تصور کیا جائے گا، اسلام آباد میں احتجاج کی ایسی کال آئے گی جو پہلے کبھی نہیں آئی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے، سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا گیا، پیسہ جلد سیلاب متاثرین تک خرچ کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں ڈر ہے سکوک بانڈ کا مرحلہ شروع ہونے والا ہے، ملکی معاشی صورتحال پر ممبران نے تحفظات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پورے ملک کی اپنی تنظیموں کو مہنگائی کے خلاف کال دے دی ہے، حکومت نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو فائنل کال دی جائے گی، تمام ورکرز ستمبر تک کال کا انتظار کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.