بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کی متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بچوں کے ڈائپر 348 روپے تک مہنگے ہوگئے، ڈائپر کے چھوٹے سائز کا پیک 1352 سے بڑھ کر 1700 روپے کا ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو کپڑے دھونے کا پاؤڈر 75 روپے مہنگا،  100 گرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ، 100 گرام ٹوتھ پیسٹ کی قیمت 133 روپے سے 143 روپے ہوگئی۔

200 ملی لیٹر باڈی واش 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا، 275 گرام ڈش واش کی قیمت میں 50 روپے تک اضافہ، 275 گرام ڈش واش 90 روپے سے 140 روپے کا ہوگیا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر ٹشو پیپر کے ڈبے کی قیمت میں بھی 11 روپے تک اضافہ ہوا ہے، 800 ملی لیٹر کیڑے مار اسپرے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ، 800 ملی لیٹر کیڑے مار لیکوڈ 490 روپے سے 790 روپے کا ہوگیا۔

سبز قہوہ 45 گرام پیک 20 روپے مہنگا کر دیا گیا، 250 گرام میکرونی کی قیمت میں 11 روپے اضافہ جبکہ 300 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 60 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

66 گرام نوڈلز کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا جبکہ اچار اور مختلف برانڈز کے بسکٹ، جیلی اور ڈیٹرجنٹس کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.