بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد کا شہری 22 سال بعد اپنے گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا کیس جیت گیا

اسلام آباد کا شہری 22 سال بعد اپنے گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا کیس جیت گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک ماہ میں شہری کے گھر کے باہر سے ٹرانسفارمر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ آئیسکو پر1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے، بنیادی حقوق متاثر ہونے پر جرمانے کی رقم شہری کو ادا کی جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ سی ڈی اے اور آئیسکو ٹرانسفارمر کیلئے نئی جگہ کا انتخاب کرکے 30 دن میں منتقل کریں۔

عدالت نے حکم دیا کہ احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کے پاس جمع کروائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.