بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پنو عاقل میں سیلاب متاثرین نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا راستہ روک لیا

پنو عاقل میں سیلاب متاثرین نے وفاقی وزیر خورشید شاہ کا راستہ روک لیا۔

خورشید شاہ اپنے حلقے پنوعاقل پہنچے تو گاؤں کے مکینوں نے ان کا راستہ روک لیا۔

متاثرین نے کہا کہ ان کے گھر بارشوں کی نذر ہوگئے، نہ راشن ملا ہے نہ پانی دستیاب ہے۔

علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مچھر دانیاں نہیں، مویشی مر رہے ہیں، آپ کے پیچھے بیٹھے لوگ سارا مال کھا گئے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ آپ ہم سے صرف ووٹ لینے آتے ہیں، ہمیں ملا تو کچھ بھی نہیں، ہمارے گھر ڈوب گئے، سب سامان تباہ ہوگیا لیکن امداد نہیں ملی۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ گاؤں کے باسیوں کو نظر انداز کرکے چلے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.