بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہین آفریدی کے جلد بولنگ کا آغاز کرنے کا امکان

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بولنگ کوچ عمر رشید آئندہ ہفتے انگلینڈ جائیں گے جہاں وہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی بولنگ پریکٹس کو سپروائز کریں گے۔

گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود ہیں، امکان ہے کہ شاہین آفریدی جلد بولنگ کا آغاز کردیں گے۔

اس سلسلے میں کوچ ہائی پرفارمنس سینٹر عمر رشید کو گزشتہ ہفتے دبئی سے واپسی پر انگلینڈ کے ویزے کے لیے اپلائی کروایا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق جیسے ہی ویزہ ملے گا عمر رشید انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

بولنگ کوچ انگلینڈ میں شاہین کی بولنگ پریکٹس کے تمام انتظامات کریں گے اور ان کے شاہین کے ساتھ آسٹریلیا جانے کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.