مقبوضہ کشمیر میں سب اچھا ہے کا تاثر دینے کیلئے مودی حکومت نے نیا ڈرامہ رچایا ہے اور قابض بھارتی فوج نے یورپی یونین کے مخصوص وفد کو سری نگر کا دورہ کرایا۔
کے ایم ایس کے مطابق وادی کے حقائق چھپانے کیلئے لال چوک سمیت کئی علاقوں سے بنکرز ہٹا دیےگئے۔ ضلعی کونسل کے ارکان کو یورپی وفد سے ملنے نہیں دیا گیا۔
نام نہاد دورے کے موقع پر حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال کی گئی جبکہ وادی میں ‘پاکستان زندہ باد’ کشمیر بنے گا پاکستان، یورپی یونین جاگو‘ کے پوسٹرز چسپاں کیے گئے تھے۔
Comments are closed.