ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے 15 مقامات پر چھاپے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے نام نہاد دہشتگردی فنڈنگ کیس کی آڑ میں 15 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔

ضلع پونچھ، جموں اضلاع، اننت ناگ، پلوامہ، کپواڑہ اور سری نگر میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب حریت کانفرس نے سرینگر میں جی 20 اجلاس کے خلاف 22 مئی کو مکمل ہڑتال کی کال دے دی ہے۔

حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ سرینگر میں جی 20 اجلاس منعقد کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کاحصہ نہیں یہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔

اس حوالے سے حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ متنازع علاقے میں بین الاقوامی تقریب اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت 22 مئی سے سرینگر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.