بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنیوالا مشکوک شخص چاقو سمیت پکڑا گیا

کراچی میں واقع دارالعلوم کورنگی میں معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کے پیچھے آنےوالے مشکوک شخص کو گارڈز نے پکڑ لیا۔

دارالعلوم کورنگی کے ذرائع کے مطابق مذکورہ مشکوک شخص فجر کی نماز کے بعد مفتی تقی عثمانی کے پیچھے چل رہا تھا، مشکوک شخص کے پاس سے تیز دھار آلہ برآمد ہوا ہے۔

کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب ممتاز عالم دین…

ایس ایس پی کورنگی شاہ جہاں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مفتی تقی عثمانی پر حملہ نہیں ہوا، فجر کی نماز کے بعد نامعلوم شخص نے مفتی صاحب سے ملاقات کی اجازت مانگی۔

انہوں نے بتایا کہ مفتی صاحب کے محافظوں نے اس شخص کی تلاشی لی تو اس کی جیب سے چاقو برآمد ہوا، نامعلوم شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، جس سے تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مولانا ڈاکٹرعادل کی شہادت اورمفتی تقی عثمانی پر حملے کی وارداتوں میں مماثلت ہے، مولانا ڈاکٹر عادل کے قتل کی کڑیاں مفتی تقی عثمانی پر حملے سے بھی ملتی ہیں۔

ایس ایس پی شاہ جہاں نے یہ بھی بتایا کہ ابتدائی بیان کے مطابق حراست میں لیا گیا شخص گلستانِ جوہر کا رہائشی ہے، جس نے بتایا ہے کہ وہ گھریلو جھگڑے سے پریشان تھا اور دعا کرانے آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.