بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منڈی بہاء الدین: ڈاکوؤں نے فیملی کو یرغمال بنایا، ATM سے رقم نکلوا کر چھوڑا

پنجاب کے شہر منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا اور اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلوانے کے بعد چھوڑا۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شادمان ٹاؤن میں اے ٹی ایم سے…

منڈی بہاء الدین پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا اور تمام لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ جمع کیئے۔

ایک ڈاکو نے اہلِ خانہ کے ایک فرد کو ساتھ لے جا کر اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی جس کے بعد دیگر افراد کی جان چھوٹی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بہادر آباد میں ملزمان کی اے ٹی…

منڈی بہاء الدین پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مذکورہ ڈاکو کی شناخت کر رہے ہیں، امید ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.