بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ایک لاکھ اضافی گاڑیاں بنائیں گے، خسرو بختیار

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار کاکہنا ہے کہ ملک میں ایک لاکھ اضافی گاڑیاں بنائی جائیں گی، 3 لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا،

پہلی ماحول دوست الیکٹرک بائیک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے بتایا کہ اس سال 30 لاکھ موٹرسائیکلیں بنیں گی، 75 ہزار نوکریاں ملیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آگے کا سوچنے والے ممالک ترقی کرتے ہیں، مافیا فائدہ اٹھانے کے لئے پالیسی تبدیل کر دیتے ہیں، نئی نسل کے مستقبل کے لئے آج منصوبہ بندی کرنی ہو گی، شہروں میں الیکٹرک بسیں لانا پڑیں گی۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ معاشی لحاظ سے دنیا میں پاکستان کا جلد ایک مقام ہوگا،ای وہیکل اربن سیکٹر کی ڈیمانڈ کو پورا کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم نے الیکٹرک گاڑیوں کی امپورٹ کو سستا کر دیا ہے تاکہ چارجنگ اسٹیشن لگیں،چارجنگ انفرااسٹرکچر بڑھنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.