بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پہلا ون ڈے،گرین شرٹس کا4 فاسٹ بولر آزمانے کا امکان

پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، امکان ہے ٹیم پاکستان 4 فاسٹ بولر اور 2 آل راؤنڈرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

کارڈف میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا ،میچ کیلئے دونوں ٹیمیں تیار ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج گرین شرٹس 4 فاسٹ بولرز شاہین، حسنین، حارث روف اور حسن علی کے ساتھ میدان میں اترے کی ، ٹیم میں 2 آل راؤنڈر فہیم اشرف اور شاداب خان بھی بولنگ اسٹرینتھ کو بڑھائیں گے۔

بیٹنگ میں بابر اعظم کے ساتھ فخر زمان ، امام الحق ، محمد رضوان اور سعود شکیل کی خدمات لی جائیں گی تاہم فائنل الیون کا حتمی فیصلہ ٹاس سے پہلے ہی کیا جائے گا۔

دوسری جانب انگلینڈ کی نئی ٹیم کی قیادت کپتان بین اسٹوکس کررہے ہیں لیکن ان کی 18 رکنی ٹیم میں 9 کھلاڑیوں نے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیلا ہے۔

اس صورتحال میں بھی انگلش کپتان اچھے مقابلے کےلیے پر عزم ہیں ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.