مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
خط میں مفتاح اسماعیل نے استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت کی ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو این اے 249ء کے ضمنی انتخاب میں اپنی ہار نظر آرہی ہے، اس لیے وہ تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔
مفتاح اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق صورتحال اتنی بری نہیں، جتنی صوبائی حکومت کہہ رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ این اے 249 میں سرکاری وسائل استعمال کررہی ہے۔
اس سے قبل سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ حیدر آباد اور کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 3 سے بڑھ کر 7اعشاریہ8 فیصد ہوگئی ہے۔
صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ضمنی انتخاب کا التوا انسانی جانوں کو بچاسکتا ہے۔
Comments are closed.