بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرگڑھ، استاد کے مبینہ تشدد سے لڑکا جاں بحق

مظفر گڑھ میں استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے۔

ادھر   لاہور  کے علاقے غازی آباد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے بچے کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق 2 سال کے بچے شایان علی کی لاش صلی ٹاؤن میں پلاٹ سے ملی۔ گھر کی چھت پرخون کے نشان بھی پائے گئے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شایان علی کے والد نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.