نامور قرآن خوانوں (قاریوں) کے لیے مصر کے نئے دارلحکومت میں نیا میوزیم کھولنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔
مصری صحافی محمد الباز نے میڈیا کو بتایا کہ مصر کے نئے دارلحکومت میں قاریوں کے حوالے سے میوزیم بنایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس میوزیم میں مصر کے مشہور قاریوں، ان کی زندگی اور کارنامے اور دیگر وابستہ چیزوں کو رکھا جائے گا۔
محمد الباز نے اس منصوبے کو اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ اس نئے میوزیم میں قاہرہ کی مسجد الحسین میں رکھا تاریخی مواد بھی منتقل کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق مصر کا نیا انتظامی دارلحکومت جو قاہرہ سے 45 کلو میٹر مشرق میں واقع ہے، جو سن 2015ء سے زیر تعمیر ہے، جس میں کئی بڑے منصوبے زیر تکمیل ہیں۔
محمد الباز نے کہا کہ فی الحال اسے کوئی نام نہیں دیا گیا ہے، یہ شہر قاہرہ کے دوسرے بڑے رنگ روڈ کے قریب ہی واقع ہے۔
منصوبے کے مطابق یہ نیا شہر جو انتظامی اور مالی لحاظ سے مصر کا دارلحکومت ہوگا، جس میں سرکاری محکموں اور وزارتوں کے ساتھ غیر ملکی سفارت خانوں سے جڑے لوگوں کی رہائشی عمارتیں ہوں گی۔
Comments are closed.