بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشیرِ خزانہ کا اعتراف ہمارے مؤقف کی تائید ہے، امتیاز شیخ

وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ مشیرِ خزانہ کا اعتراف ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کا…

کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مشیرِ خزانہ شوکت ترین کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشیرِ خزانہ کابیان وفاقی وزارتِ توانائی کی نااہلی پر چارج شیٹ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بر وقت ایل این جی کے ٹینڈر نہ کر کے ملکی خزانے کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچایا گیا، موجودہ اور سابق وزراء ایل این جی ٹرمینل کی تعمیر پر قوم سے جھوٹ بولتے رہے۔

امتیاز شیخ نے کہا کہ مشیرِ خزانہ کے گیس کے بحران پر اعتراف کے بعد وزیرِ توانائی کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، 3 سال سے ایل این جی کی خریداری پر ملکی خزانے کو تاریخی نقصان پہنچایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلیوں، ناکامیوں اور بدعنوانیوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، موجودہ حکومت کے اندر مافیاز موجود ہیں۔

وزیرِ توانائی سندھ کا مزید کہنا ہے کہ ان مافیاز کو اپنا ذاتی مفاد ملک و قوم سے زیادہ عزیز ہے، مہنگی ایل این جی کی خریداری پر نیب اور دیگر اداروں کی خاموشی لمحۂ فکریہ ہے۔

امتیاز شیخ نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم معاشی رسک بن چکے ہیں، ملک سے بحرانوں کے خاتمے کے لیے موجودہ حکومت سے نجات ناگزیر ہو چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.