بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی میزبانی میں کانفرنس ملکوں کو تقسیم کرنے کیلئے ہے، روس

روس کا کہنا ہے کہ امریکا کی میزبانی میں ہونے والی جمہوریت کانفرنس ملکوں کو تقسیم کرنے کے لیے ہے، امریکا اپنی رائے کے حساب سے اچھے ممالک اور برے ممالک کی تقسیم چاہتا ہے۔

ترجمان کریملن کا کہنا تھا کہ امریکا اپنی ترجیح کے مطابق تقسیم کی نئی لائنیں بنانا چاہتا ہے اور جمہوریت کی اصطلاح کو اپنی مرضی کے معنی دینا چاہ رہا ہے جو ہو نہیں سکتا اور ہونا بھی نہیں چاہیئے۔

امریکی صدر بائیڈن نے جمہوریت پر بات کرنے کے لیے 110ممالک کو ورچوئل کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی۔

واضح رہے کہ امریکا کی میزبانی میں جمہوریت پر 9 اور 10 دسمبر کو ہونے والی ورچوئل کانفرنس میں روس کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

جمہوریت کانفرنس میں پاکستان سمیت 110 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.