بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسمبلی میں سیاسی دعا بھی ہوئی اور بدعائیں بھی: خواجہ اظہار

ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کی طرف سے سیاسی دعا بھی ہوئی ہیں اور بدعائیں بھی ہوئیں۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے کافی شور شرابہ کیا، اپوزیشن ارکان اجلاس میں میگا فون لے کر آ گئے۔

یہ بات ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آج ہونے والی ہنگامہ آرائی اور شور شرابے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا مزید کہنا ہے ک یہ سیٹ قائدِ اعظم محمد علی جناح کی ایک نشانی ہے، مکیش کمار چاؤلہ سے بھی اس کے احترام کی درخواست ہے۔

خواجہ اظہار الحسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماحول بہت خراب ہو گیا ہے، ون سائیڈ اجلاس چل رہا ہے، قومی اسمبلی میں بھی اپوزیشن یہی کچھ کر رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.