وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس بڑے فیصلے کرلیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ و دیگر اہم حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں اگلی مردم شماری دس سال سے پہلے کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے مستقل سیکرٹریٹ کی منظوری دی گئی۔
دوران اجلاس پنجاب اور خیبرپختونخوا نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کا مطالبہ کیا تو وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس حوالے سے وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے کو نئی مردم شماری سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔
سی سی آئی میں مردم شماری کے نتائج جاری کرنے کے معاملے پر پیر کو دوبارہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلی مردم شماری 10 سال سے پہلے کرائی جائے گی۔
سی سی آئی کے اجلاس میں سندھ کو 3800 میگا واٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایل این جی کے ریٹ طے کرنے سے متعلق تجویز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معاملات اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کا معیار وفاق طے کرے گا۔
Comments are closed.