جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ خواہش کے مطابق جنس تبدیلی کو غیر اسلامی قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی شرعی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ جنس تبدیلی سے وراثت کے حق کی شق غیر اسلامی قرار نہ دی جاتی تو بھونچال آجاتا۔
انہوں نے کہا کہ آج ہماری درخواستوں پر عدالت نے درست فیصلہ سنایا ہے۔
واضح رہے کہ خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف درخواست پر قائم قام چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین نے فیصلہ سنادیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواجہ سرا اپنی جنس تبدیل نہیں کرا سکتے۔
Comments are closed.