پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ہم مشاہد اللہ خان کو کبھی نہیں بھول سکتے، ان سے اختلافات رہے لیکن وہ ایک نظریاتی کارکن تھے۔
سینیٹر شیری رحمان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مشاہداللہ خان ایک نڈر سیاستدان تھے، انہوں نے اپنے بچوں کو بیرون ملک سے واپس بلایا کیونکہ ان کا موقف تھا کہ ان کے بچے جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ پاکستان میں کریں۔
سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ مشاہداللہ خان کا یہ بہت بڑا اقدام تھا، ورنہ ہمارے ہاں تو سیاستدان اپنے بچوں کو باہر بھجواتے ہیں۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری دعا ہے اللہ مشاہداللہ خان کی مغفرت فرمائے۔
Comments are closed.