مسلم لیگ (ن) پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ یہ بات ن لیگ فرانس کے نوجوان رہنما سیکریٹری فنانس چوہدری فیصل سعید نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے وژن کو ہر کوئی تسلیم کرتا ہے، میاں صاحب نے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے جو منصوبے شروع کیے وہ مثالی ہیں۔
چوہدری فیصل کا کہنا تھا کہ محترمہ مریم نواز کی پارٹی صدارت کیلئے نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
مریم بی بی نے میاں نواز شریف کی بیماری اور جلا وطنی کے دوران پارٹی کو منظم، فعال اور متحرک رکھا اور اب وہ پارٹی میں نظریاتی لوگوں اور کارکنوں کو آگے لائیں گی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو پیرس میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھرپور ریلی نکالی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف صحت مند ہوتے ہی اپنے عوام کے درمیان ہوں گے۔
Comments are closed.