بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر عید میلاد النبیﷺ کے جلوس کے شرکا پر خودکش حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
جلوس روانگی کی تیاری کے وقت خود کش دھماکا کیا گیا، جلوس کے شرکاء نعت خوانی میں مصروف تھے کہ خودکش حملہ جلوس میں شامل گاڑی کے قریب ہوا۔
خودکش دھماکے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 52 افراد شہید ہوگئے، دھماکے میں 60 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکا شدید نوعیت کا تھا، جس میں زخمی ہوئے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
Comments are closed.