بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مزید 2 وزراء کی تعیناتی، 2 کے قلمدان سپرد

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ کو سائنس اور ٹیکنالوجی، عبدالرحمٰن کانجو کو وزیرِ مملکت برائے داخلہ کا قلم دان دے دیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر 2 مزید وفاقی وزراء کی تعیناتی کر دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید 1 وزیرِ مملکت کی تعیناتی کر دی۔

چوہدری سالک حسین اور میاں جاوید لطیف کی بطور وفاقی وزیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

محمد ہاشم نوتیزئی کی بطور وزیرِ مملکت تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

وفاقی وزراء سالک حسین، میاں جاوید لطیف اور وزیرِ مملکت ہاشم نوتیزئی کو تاحال قلم دان نہیں دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.