بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حلف کا معاملہ، حمزہ شہباز کی نئی درخواست پر سماعت آج

وزارت اعلیٰ کا حلف نہ لینے کے معاملے پر حمزہ شہباز کی لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ نئی درخواست پر آج چیف جسٹس امیر بھٹی سماعت کریں گے۔

حمزہ شہباز کی جانب سے دائر کی گئی نئی درخواست میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری جبکہ صدر، چیئرمین سینیٹ کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کی درخواست کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کو حلف کیلئے نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ قانون کے جاری کیے ہوئے لیٹر کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔

حمزہ شہباز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت کے حکم پر عملدرآمد کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.