بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کا آج الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھر میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی غیرملکی فنڈنگ کیس کی سماعت بدھ سے جمعے تک ہوگی، ریڈ زون میں داخلے کے راستے سیل کر دیے گئے، جبکہ ڈی چوک، نادرا چوک کو کنٹینر لگاکر بند کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے،احتجاج پریس کلب یا ایف نائن پارک میں کیا جاسکتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نوٹیفکیشن اجراء میں مزید تاخیر آئین سے انحراف کے مترادف ہوگی۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کے رویے سے لگ رہا ہے کہ وہ (ن) لیگ کے کارکن ہیں، چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں تو وہ (ن) لیگ میں عہدہ لے لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان چیف الیکشن کمشنر کے جانبدارانہ رویے پر احتجاج کرے گا، الیکشن کمیشن کا کردار ایسا ہونا چاہیے کہ پاکستان کے مفاد کے مطابق ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.