denver hookup airbnb hookup lynchburg va daty hookup charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رمضان المبارک، ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری

رمضان المبارک کے دوران بھی ملک کے مختلف حصوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں کے لیے سحری، افطار اور اعتکاف مشکل ہوگیا۔

نیشنل گرڈ سے زائد بجلی ملنے کے باوجود کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی ختم نہ ہوسکی۔ شہر میں 100 میگاواٹ کا سائٹ بجلی گھر نہ چلائے جانے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ پلانٹ گیس نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے جبکہ اسے ڈیزل پر نہیں چلایا جارہا۔

دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر میں بھی بجلی کا بحران برقرار ہے۔ دیہی علاقوں میں 8 گھنٹے تک بجلی بند کی جارہی ہے۔

لاہور کے لیسکو ڈویژن میں بجلی کا بحران جاری ہے، لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ایک سے 2 گھنٹے کا شیڈول دیا گیا ہے

ادھر بلوچستان کے دیہی علاقوں میں یومیہ 18 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ میں 8 ،8 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔

بجلی کی طویل بندش کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے تاجر پریشان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.