مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز پر تنقید کرکے چند سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خادمہ جی اپنی نوکری پر فوکس کریں اپنے لیول سے بڑی باتیں آپ کو زیب نہیں دیتی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک خادمہ کا لیول صرف اپنے آقا کی شان میں قصیدے پڑھنے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بغاوت پی ٹی آئی میں ہو رہی ہے اور فردوس عاشق اعوان کو پی ڈی ایم کی یاد ستا رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت عمرانی ٹولہ اپنے لیے خطرے کی گھنٹی سمجھ رہا ہے۔
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے تحریک چندہ مہم کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی خاموشی پر اُنہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ جعلی راج کماری کا ٹوئٹر خاموش ہے۔
Comments are closed.