وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جلسے میں بھارت کی زبان بولی، نواز شریف کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے لندن میں شاپنگ کررہے ہیں۔
شہباز گِل کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے، آزاد کشمیر میں چند لوگ (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مریم صفدر نے ہٹیاں بالا میں کوئی نئی بات نہیں کی، مریم صفدر نے 2015 کی ورلڈ بینک رپورٹ بھی بغیر پڑھے شیئر کی، 2015 میں ورلڈ بینک رپورٹ میں نواز شریف حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دیا گیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جعل سازیوں کے باعث آج مریم صفدر سیاسی منظرنامے سے غائب ہوچکی ہیں۔
واضح رہے کہ ہٹیاں بالا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کشمیر کا رُخ کریں تو اپنا نامہ اعمال ہاتھ میں لائیں۔
Comments are closed.