وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بعض دوستوں نے کہا کہ آپ نے مریم نواز کے یہودی بیانیے پر بات کیوں نہیں کی؟
ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مریم بی بی نے زندگی میں کبھی کوئی کتاب نہیں پڑھی، اُن کی کُل سیاسی تربیت عابد شیر علی، عظمیٰ اور حنا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دور دور تک مریم نواز کا علم، عقل کتاب سے تعلق نہیں، ایسی جہاندیدہ خاتون سے آپ توقع ہی کیا کرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ مریم نواز کا سارا زور صرف عمران خان کی مخالفت ہے، ان سے عقل کی توقع کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کُل سی وی یہ ہے کہ وہ نواز شریف کے گھر پیدا ہوئیں۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف نے عہدے کے غلط استعمال سے اربوں روپے بنائے، اب سارا خاندان بادشاہت کا مزہ لینا چاہتا ہے۔
Comments are closed.