بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عیدالاضحیٰ پر بڑوں اور بچوں کی مصروفیات الگ الگ

عیدالاضحیٰ پر جہاں بڑے قربانی میں مصروف رہے وہیں بچوں کو کھیل کود کیلئے کھلی چھٹی مل گئی۔

کچھ نے قربانی ہوتے دیکھی تو کچھ نے پارک میں موج مستی کی، دارالحکومت اسلام آباد میں بچوں کی بڑی عید کے کئی رنگ دکھائی دیے۔

عید کے دن ملک کے مختلف حصوں میں بارش جاری رہی ،چلاس کی وادی تھور نالہ میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچادی۔

بڑی عید کی بڑی خوشیاں، میٹھی عید میٹھے میٹھے پکوانو ں کی تو بڑی عید گوشت کے مزیدار کھانوں کی ہے۔

ایسے میں بچوں کو فرصت ہی فرصت ملی، کسی نے پارک میں کھیل کود کر عید منائی تو کوئی اپنے پیارے جانوروں کی قربانی پر افسردہ نظر آیا۔

بچے کہتے ہیں اب تک گھر والوں کی پسند کے کھانے کھائے ہیں، اب ان کی فرمائش ہے گوشت سے بنے مزیدار پکوان کھانے کی۔

ملک بھر میں عیدالاضحی مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے،قربانی کی سنت کی ادائیگی جاری ہے وہیں صفائی کے انتظامات ناقص ثابت ہورہے ہیں۔

عید کے موقع پر شہر اقتدار کی سڑکیں سونی سونی ہیں، تاہم گلی محلوں اور پارکس میں بچوں نے خوب رونق میلہ لگایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.