بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی وزیراعظم کے بعد اپوزیشن لیڈر بھی قرنطینہ میں

 برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے بعد اپوزیشن لیڈر بھی قرنطینہ میں چلے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سر کئیر اسٹارمر کو ایک بچے کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے پر قرنطینہ اختیار کرنا پڑا۔

سرکیئر اسٹارمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا آج صبح ہی معمول کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا۔

محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں مزید 44104 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وبا کے آغاز کے بعد سر کئیر اسٹارمر کو چوتھی مرتبہ قرنطینہ اختیار کرنا پڑا۔ 

رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم بورس جانسن، چانسلر رشی سونک اور ہیلتھ سیکریٹری پہلے قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.