بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: 42 لاکھ پاؤنڈ کے ہیرے چرانے کے مقدمے کا آغاز

برطانیہ میں ہاتھ کی صفائی دکھاتے ہوئے زیورات کی دکان سے 42 لاکھ پاؤنڈ کے ہیرے چرانے کے مقدمے کا آغاز ہو گیا ہے۔

چوری کا واقعہ 2016 میں پیش آیا تھا، ملزمہ لو لو لاکاٹوس کو گزشتہ سال ستمبر میں یورپی وارنٹ پر فرانس سے گرفتار کر کے برطانیہ لایا گیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 60 سالہ لُولُو لاکاٹوس نے خود کو ایک جوہری ظاہر کیا اور 7 ہیروں کی قدروقیمت کا تعین کرنے کے بہانے ہیرے غائب کر لیے۔

بعد میں جب ہیروں کا بیگ کھولا گیا تو اُس میں ہیروں کے بجائے کنکر پائے گئے۔

لندن کی عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ کے ساتھیوں نے زیورات کی دکان سے ہیرے خریدنے کی ڈیل کی اور ملزمہ کو اپنا چوہری ظاہر کیا، جس کا کام اُن ہیروں تک رسائی حاصل کر کے اُن کی جگہ کنکر رکھنا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.