بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تیسرا ٹی ٹوئنٹی،پاکستان کا انگلینڈ کو 155 رنز کا ہدف

پاکستان نے انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دے دیا۔

مانچسٹر میں بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گرین شرٹس کی پہلی وکٹ 42 رنز پر گری جب بابر اعظم گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 76 اور حسن علی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان 24 اور صہیب مقصود نے 13 رنز بنائے۔ محمد حفیظ ایک اور شاداب خان 2 رنز ہی بنا سکے۔

یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ اس میچ کے لئے حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور اعظم خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید 4 اور معین علی نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ تین میچز کی اس سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور دوسرا انگلینڈ نے جیتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.