بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹوکیو اولمپکس: افتتاحی تقریب سے قبل مقابلوں کا آغاز، ویمن سافٹ بال و فٹبال میچز

ٹوکیو اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل مقابلوں کا آغاز ہوگیا، تماشائیوں کے بغیر ویمن سافٹ بال اور فٹ بال کے مچیز کھیلے گئے۔

ٹوکیو اولمپکس کا باقاعدہ آغاز تو 23 جولائی سے ہوگا مگر اس سے پہلے ویمن فٹبال اور سافٹ بال ایونٹ کے گروپ میچز شروع ہوگئے۔

سافٹ بال میں میزبان جاپان نے آسٹریلیا کو آٹھ کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کامیاب آغاز کیا جبکہ کینیڈا نے میکسیکو کو چار۔صفر سے آؤٹ کلاس کردیا، اٹلی نے امریکہ کو دو۔صفرسے مات دے دی۔

فٹ بال ایونٹ میں سوئیڈن نے امریکہ کو 0-3 سے ہرا کر اس کے مسلسل 44 میچز جیتنے کے سلسلے کو بریک لگادی۔ 

ایک اور میچ میں برازیل نے چین کو 0-5 سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کرلی، نیدرلینڈ نے زیمبیا کو 3 کے مقابلے میں 10 گول سے آؤٹ کلاس کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.