بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

کراچی: پاکستان بھر میں مسلمان آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں جبکہ کراچی، حیدرآباد،  لاہور،  ملتان،  فیصل آباد،  گوجرانوالہ، پشاور،  کوئٹہ  اور  اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نماز عید کے اجتماعات ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایات کے پیش نظر نمازعید الاضحیٰ سماجی فاصلوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ادا کی گئی جبکہ نمازیوں کی جانب سے منہ پر ماسک پہننے اور فاصلہ رکھنے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

علمائے کرام،  مشائخ عظام اورمفتیان کرام نماز کی ادائیگی کے بعد اسلام کی حقیقی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے خصوصی دعائیں کرائیں جبکہ  امت مسلمہ کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے نجات حاصل کرلے اس  کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

خیال رہے کئی مقامات پرحکومت کی لوگوں کو ماسک پہن کر مسجد آنے اور سماجی فاصلہ رکھ کر نماز ادا کرنے کی ہدایات پر عمل نہ ہونے کے برابر رہاجبکہ منع کرنے کے باوجوداجتماعات میں بچے اور معمر افراد بھی آئے اور لوگ ایک دوسرے کو گلے مل کر مبارک بادبھی دیتے رہے۔

نمازعید الاضحیٰ کی ادائیگی کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی ادا کی جارہی ہے جبکہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اجتماعی قربانی کے رحجان میں اضافہ دیکھنے میں آ یا ہے۔

You might also like

Comments are closed.