بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے میٹنگ تھی، ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا گیا مگر ملاقات نہیں ہو سکی۔
انہوں نے کہا کہ کہا گیا کل یا پرسوں ملاقات کرا دی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹ کی وجہ سے ملاقات ضروری ہے، مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم پُراُمید ہیں کہ عدلیہ کوئی اقدامات کرے گی، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن کے پراسیس میں شامل ہو، اُمید کرتا ہوں کل شاید بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل جائے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہر بندہ اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا، رات انٹرنیٹ ڈاؤن کیا گیا مگر لوگوں نے تعاون کیا ہے۔
Comments are closed.