بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

محکمہ اسپورٹس پنجاب کا جشنِ آزادی پر اسپورٹس ایونٹس کا اعلان

محکمہ اسپورٹس پنجاب نے جشنِ آزادی کےموقع پر ہونے والے اسپورٹس ایونٹس کا اعلان کردیا۔

ترجمان محکمہ اسپورٹس پنجاب کے مطابق جشنِ آزادی شاندار انداز میں منانے کے لیے 20 مقابلے اگست میں ہوں گے۔

محکمہ اسپورٹس پنجاب نے بتایا کہ پہلاخواتین نیشنل جشنِ آزادی ہاکی کپ بھی کرایا جائے گا جبکہ راولپنڈی میں 2 روزہ آرچری کے انٹر ڈویژن مینز اور ویمنز مقابلے کرائے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، والی بال، بیڈمنٹن اور اسنوکر کے مقابلےبھی ہوں گے جبکہ لان ٹینس، سوئمنگ، ایتھلیٹکس کے ایونٹس بھی ہوں گے۔

اس ایونٹ میں اسپیشل افراد اور خواجہ سراؤں کے ایتھلیٹکس کے مقابلے بھی کرائیں گے جبکہ فٹ بال، سائیکلنگ، مینز ویمنز ہاکی، کرکٹ، پینٹاتھلون اور کک باکسنگ بھی ہوگی۔

اس کے علاوہ ویٹ لفٹنگ میں مینز اور پاور لفٹنگ میں ویمنز کے ایونٹس بھی کرائے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.