بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا: الاسکا میں 8.2 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری

امریکی ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں 8.2 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

زلزلےکےبعد 90منٹ میں پانچ آفٹر شاکس آچکے ہیں ،جس میں سے ایک آفٹر شاک کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریاست الاسکا کے قریب سمندر میں8.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کا مرکز 91 کلومیٹر دور اور گہرائی 29 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کے بعد ریاست الاسکا کے لئے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.